اسلام آباد

پانامہ کیس کا فیصلہ، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی اہلیت پر بھی حکم جاری ہونیکا خدشہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کا 5 رکنی لارجر بنچ ’’پانامہ پیپرز لیکس‘‘ کیس سے متعلق 23 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ کل 20 اپریل 2017ء کو سہہ پہر دو بجے سنائے گا، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کیخلاف بھی حکم آنے کا خدشہ ہے، فیصلے سے متعلق ضمنی کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی جس کے مطابق جمعرات دن 2 بجے کورٹ روم نمبر ایک میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

واضح رہے پانامہ پیپرز لیکس سے متعلق متعدد درخواستیں دائر کی گئیں جن میں غیرمتعلقہ درخواستوں کو سننے کے بعد فاضل عدالت نے خارج کر دیا تھا۔ کیس کا فیصلہ 3 درخواستوں کے حوالے سے آئیگا، فاضل عدالت نے عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی تینوں درخواستوں کو آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت سماعت کرکے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔ واضح رہے کیپٹن (ر) صفدر ممبر قومی اسمبلی جبکہ اسحاق ڈار وفاقی وزیرخزانہ ہیں، ممبر اسمبلی ہونے کے باعث ان کی اہلیت سے متعلق بھی فیصلہ آسکتا ہے کیونکہ کیپٹن صفدر مریم نواز کے خاوند ہیں جبکہ مریم نواز کے اثاثوں سے متعلق مبینہ طور پر ابہام پایا جاتا ہے جس کا اثر کیپٹن صفدر پر بھی پڑ سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close