اسلام آباد

غیر ملکیوں کو 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیں گے

لاہور:  جو غیر ملکی دستاویزات کے ساتھ پاکستان آنا چاہے اسے 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کابل سے 15 سو لوگ نکالے۔ ایک ہزار 480 افراد طور خم کے راستے یہاں پہنچے، چمن اور طور خم بارڈر کھلے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو غیر ملکی دستاویزات کے ساتھ پاکستان آنا چاہے اسے 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیں گے۔

شیخ رشید نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں امن و امان اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، کبھی زبانی جمع خرچ نہیں کیا، عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close