اسلام آباد

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے تعاون کیلئے وزیراعظم، حسن اور حسین نواز کو نوٹسز بھجوا دیئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے تعاون کرنے کیلئے وزیراعظم، حسن اور حسین نواز کو نوٹسز جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامہ فیصلہ میں جے مزید تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل اور اس میں وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں کو بینچ کے ساتھ تعاون کا کہا گیا ہے۔ نوٹسز وزیراعظم کے سیکرٹری اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے بھجوائے گئے ہیں۔ نوٹسز میں وزیراعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا اشارہ نہیں دیا گیا ہے۔ لیکن اگر جے آئی ٹی وزیراعظم کو تحقیقات کیلئے طلب کرتی ہے تو اس کے ساتھ تعاون کا کہا گیا ہے اور اگر وزیراعظم کو بلانے کی ضرورت پیش آئی تو پہلے سپریم کورٹ سے آرڈر لیا جائے گا پھر انہیں بلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے میں مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جو کہ 60 روز تحقیقات مکمل کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close