اسلام آباد

راحیل شریف کو این او سی جاری، خصوصی طیارے سے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: مسم لیگ نون کی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو مسلم ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کردیا ہے اور وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اتحادی افواج میں شمولیت کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد این او سی جاری کیا ہے۔ وفاقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو این او سی جار کرنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف نے حکومت سے سعودی عرب میں کام کرنے کیلئے پوچھا تھا اور این او سی جاری کرنے کیلئے باضابطہ طور پر درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے حکومت نے انہیں این او سی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف این او سی ملنے کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب کے شہر ریاض روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ 41 ملکوں کی اتحادی افواج کی سربراہی کریں گے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں ایرانی سفیر کو مکمل اعتماد میں لینے کی کوشش کی گئی تھی اور یہ باور کرایا گیا تھا کہ پاکستان مسلم امہ کے تنازعات میں حصہ نہیں بنے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close