اسلام آباد

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی عمران خان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثاربھی عمران خان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کی کپتانی میں ایچی سن میں کرکٹ کھیلی ہے ،مجھے آج بھی آپ کی شارٹ یاد ہے ،آپ نے اتنی زور سے ہٹ کیا تھا کہ بال چرچ سے باہر چلی گئی تھی ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان سے مزید کہا کہ آپ کی آواز سے ملک میں بہتری یا خرابی ہو سکتی ہے۔ ”لیڈر دآف دی نیشن کے طور پر آپ کے پیچھے عوام ہیں “۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close