Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفی ٰدے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفی ٰدے دیا ہے جسے وزیر اعظم عمران خان نے منظور بھی کرلیا ہے۔ کیبینٹ ڈویژن نے تابش گوہر کی استعفے کی منظوری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے

تابش گوہر پر پی ایس او، فیسکو اور مختلف پاور پلانٹس میں منظور نظر افسران تعینات کرانے کا الزام تھا، وزیر توانائی حماد اظہر معاون خصوصی کی موجودگی سے ناخوش تھے جب کہ وزیر اعظم عمران خان بھی تابش گوہر کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے ، وزیر اعظم نے ہی تابش گوہر سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : مالی کے سابق وزیراعظم بوبہ مائیگا کرپشن کے الزام میں گرفتار

 رواں برس جنوری میں تابش گوہر نے اپنے عہدے سے اتسعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعظم نے استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھے کی ہدایت کی تھی، مارچ میں انہیں معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close