Featuredاسلام آباد

سڑک کے کنارے لاوارث حالت میں کھڑی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی: پولیس حکام کے مطابق موٹر وے پر پیڑولنگ کے دوران پولیس ٹیم کو چکری کے قریب سڑک کے کنارے لاوارث حالت میں گاڑی کھڑی ملی جس کے انجن میں آگ لگی ہوئی تھی

پولیس ٹیم نے آگ پر قابو پاکر گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی میں بڑی مقدار میں اسلحہ پایا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : سرگودھا: موٹر وے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنیوالے دہشت گرد گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 48 پستول(30بور)،4 پستول(نائن ایم ایم) اور2ہزار گولیاں شامل ہیں۔ اسلحے کو گاڑی سمیت قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چونترہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close