اسلام آباد

آصف زرداری نے نیا روپ اختیار کرلیا،پی پی2 حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب نے نیا روپ اختیار کرلیا ہے پی پی کی قیادت تقسیم نظر آرہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے زرداری صاحب اینٹ سے اینٹ بجارہے تھے ان کا اشارہ کس طرف تھا ، اندازہ لگایا جاسکتا ہے پی پی دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ۔ کسانوں نے کہا میٹرو کیلئے پیسہ ہے مگر ہمارے لیے نہیں ہے وزرا نے کہا ہمارے وسائل محدود ہیں پی آئی اے قومی اثاثہ ہے مگر اس میں لوٹ سیل لگنے والی ہے۔
این اے 153 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ این اے 153 کے ضمنی انتخاب کیلئے سیاسی جماعتوں نے فیصلے کرلیے ہیں اور تحریک انصاف الیکشن میں ضرور حصہ لے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close