Featuredاسلام آباد

الیکشن جیتیں یا ہاریں الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پرہی ہوگا

اسلام آباد: پاکستانی اوورسیز فورم کے تحت ٹورنٹو میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سےکوئی نہیں روک سکتا

پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں کی ہر فورم پرآواز بنے گی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں اوورسیز پاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اپوزیشن اوورسیز کےحقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش میں ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کادل ملک کےلیےدھڑکتا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کے حق سےمحروم کرنا زیادتی ہوگی۔

یہ بھی پڑ ھیں : عمران خان کہیں نہیں جارہے 5 سال پورے کریں گے

عمران خان اوورسیز پاکستانیوں سے محبت اور احترام کرتے ہیں، احسن اقبال کہتےہیں اوورسیزپاکستانیوں کو ملکی صورتحال کاادراک نہیں، انہوں نے بیٹے کو امریکا سے بلا کرالیکشن لڑوایا وہ یہاں کے حالات جانتا تھا، احسن اقبال ہم سے سیاست کریں لیکن اوورسیز سےنفرت نہ کریں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے واضح کیا کہ الیکشن جیتیں یا ہاریں الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پرہی ہوگا، ہمیں یا کسی جماعت کودھاندلی کا نہیں کہنا پڑے گا۔

باباگورو نانک کے جنم دن کے حوالے سے انھوں نے کہا باباگورو نانک کے جنم دن پرسکھوں کوہرممکن سہولت دی جائےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close