Featuredاسلام آباد

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل، آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی تقرری کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشنڈ حاصل کیا، انہیں کمانڈ اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائمنٹس کا تجربہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمبائنڈ آرمز سینٹر یوکے سے گریجویٹ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اسٹاف کالج کوئٹہ کے بھی گریجویٹ ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ کے بھی گریجویٹ ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ماسٹرز ڈگری کنگز کالج لندن اور این ڈی یو اسلام آباد سے حاصل کی، انہیں روایتی اور غیر روایتی خطرات کے ماحول میں کمانڈ کا وسیع تجربہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے مغربی سرحد اور ایل او سی پر کمانڈ کی ہے، جبکہ بلوچستان میں طویل خدمات انجام دی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے جنوبی وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کو کمانڈ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمانڈنٹ اسٹاف کالج کوئٹہ اور کمانڈر فائیو کور سندھ بھی رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close