Featuredاسلام آباد

راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل

اسلام آباد: کالعدم تنظیم کے احتجاج کے سبب راولپنڈی میں فیض آباد انٹرچینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ کو دونوں اطراف سے کنٹینرز لگاکر بند کیا گیا ہے

اس کےعلاوہ فیض آباد سے سکستھ روڈ تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند ہے تاہم اسلام آباد میں میٹرو سروس کو کھلا رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : فیض آباد دھرنا کیس میں سیکرٹری دفاع، داخلہ اور قانون طلب

انتظامیہ کا بتانا ہےکہ راولپنڈی میں صدر سے فیض آباد میٹرو سروس معطل ہے اور میٹرو سروس پنڈی میں تاحکم ثانی بند رہے گی تاہم اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس چلے گی۔

رکاوٹوں کے باعث شہریوں، طلبہ، نوکری پیشہ افراد، مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مریضوں کی اسپتال منتقلی میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close