اسلام آباد

علامہ سبطین کاظمی اعظم طارق قتل کیس میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار

اسلام آباد: تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سبطین کاظمی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے سابق سربراہ مولانا اعظم طارق کے قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ سبطین کاظمی کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اس وقت اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، جب وہ برطانیہ جانے کیلئے ائیرپورٹ پر پہنچے تھے۔ ان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں 2003ء میں مولانا اعظم طارق کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ حکام کے مطابق ملزم سبطین کاظمی مقدمے میں اشتہاری اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے اور ان کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق علامہ سبطین کاظمی دوحا کی فلائیٹ سے برطانیہ جانے کی کوشش میں تھے، ضروری کارروائی کے بعد انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close