اسلام آباد

وزیراعظم نواز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان جون میں ملاقات متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان جون میں ملاقات متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماوں کی باضابطہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، دفتر خارجہ نے وزیراعظم اور روسی صدر پیوٹن کی دوطرفہ ملاقات کے لئے ایجنڈے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اور روسی صدر پیوٹن بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شریک ہوں گے، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کرینگے، تاہم روسی صدر پیوٹن سے باضابطہ ملاقات طے نہیں ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 7 جون کو قازقستان کے شہرآستانہ میں ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close