اسلام آباد

آرمی چیف کل دہشتگردی کو ردکرنے میں نوجوانوں کے کردار پر ہونیوالے سیمینار سے خطاب کریں گے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دہشتگردی کو رد کرنے میں نوجوانوں کے کردار پر کل ہونیوالے سیمینار سے خطاب کریںگے۔نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے حوالے سے بتایا کہ  ایچ ای سی کے تعاون سے آئی ایس پی آر کی طرف سے کل آرمی آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا .جس میں جامعات کے  وائس چانسلرز،طلبا،مدرسوں کے مہتمم و طلبا،قومی و بین الاقوامی میڈیاکے نمائندے اور سول سوسائٹی کی معروف شخصیات شرکت کریں گی جبکہ سیمینار میں پاک فوج کے سربراہ خطاب کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close