اسلام آباد

پاک افغان ملٹری حکام کا چمن سرحد پر مسئلے کے مستقل حل تک جنگ بندی پر اتفاق

اسلام آباد: پاک افغان ملٹری حکام نے فلیگ میٹنگ میں چمن سرحد پر مسئلے کے مستقل حل تک جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک افغان ملٹری حکام کے درمیان چمن سرحد پر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ون اسٹار فلیگ میٹنگ میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان اور افغان وفد کی قیادت بارڈر پولیس کے بریگیڈئیر نے کی۔ فلیگ میٹنگ میں افغان حکام نے مردم شماری سے قبل کلی جہانگیر اور کلی لقمان سے پاک فوجی دستوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا، اس کے جواب میں پاکستان نے کہا کہ پاک فوج کے دستے بین الاقوامی سرحد کے اعتبار سے پاکستانی زمین پر تعینات ہیں، پاکستانی فوجی اپنی طرف انٹرنیشنل بارڈر پر تعینات تھے اور وہیں رہیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دونوں ملکوں کے حکام نے مسئلے کے مستقل حل تک جنگ بندی اتفاق کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close