اسلام آباد

رمضان میں لوڈشیڈنگ کنٹرول میں رکھیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد:  وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں رکھیں گے جبکہ آئندہ چند روز میں بجلی کی موجودصورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رمضان میں سحر اورافطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جبکہ بجلی چوری والے علاقوں میں بھی سحر اور افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت لوڈشیڈنگ معاملے پر ہم سے تعاون کررہی ہے اور خیبر پختونخوا میں 250 سے زائد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ،ہم کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی باقاعدگی سے دے رہے ہیںجبکہ جولائی تک بجلی کی طلب اور رسد کا فرق ختم ہوجائے گا۔ہم نے 2018 میں بجلی بحران پر قابو پانے کا وعدہ کیاتھا لیکن2018سے پہلے ہی بجلی کابحران ختم ہوجائے گا۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھاکہ بجلی چوری کرنیوالے لوڈشیڈنگ کیخلاف جلوس نکالتے ہیں اورآج پشاور میں جلوس کی رہنمائی کرنیوالوں کے علاقے 80 فیصد نادہندہ ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت بجلی پر سیاست کر رہی ہے لیکن ہم بھی بجلی کی قیمت ادا نہ کرنے والوں کو بجلی نہیں دیں گے چاہے بجلی وافر مقدار میں ہی کیوں نہ موجود ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close