اسلام آباد

نون لیگ پانامہ کی جے آئی ٹی کو بھی آزادانہ کام نہیں کرنے دے گی، شاہ محمود قریشی

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کو آزادانہ طریقے سے کام نہیں کرنے دے گی، حکمرانوں کی کر پشن پانامہ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے اور وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق شاہ محمود قریشی کا لائرز ونگ زون کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران کسی خام خیالی کا شکار نہ رہے قوم کسی بھی صورت پانامہ کے معاملے کو نہیں چھوڑ یں گے، پوری قوم نوازشر یف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے وکلاء کی ’’گو نواز گو‘‘کی تحر یک قومی امنگوں کی تر جمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا ایشوز اب کسی سے پوشیدہ نہیں بلکہ پوری قوم کو معلوم ہو چکا ہے کہ حکمرانوں کی کر پشن پانامہ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے اور قوم شفاف احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ آج پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ان حالات میں اگر ہم ثابت قدم رہے تو پاکستان کا نقشہ ہی بدل جائیگا کیونکہ وکلاء کو بھی تقسیم کر نے کی سازش ہو رہی ہے اور پاکستان بار کونسل کو بھی جیسے تقسیم کیا گیا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہیں اصل میں حکومت اور انکے وزراء کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اور وہ لوگوں کو تقسیم کر نا چاہتے ہیں ۔
شاہ محمود نے کہا کہ (ن) لیگی وزراء نے پانامہ کے معاملے کو مر دہ کر نے کی بہت کوشش کیں مگر وہ اس میں مکمل طور پر ناکام ہو ئے ہیں ا ور آج بھی پوری قوم پانامہ کیس کے حوالے مکمل آگاہ ہوچکی ہے اور قوم پانامہ کی مکمل طور پر شفاف انکوائری چاہتی ہے مگر ہمیں لگتا ہے کہ (ن) لیگی حکومت پانامہ کی تحقیقات کر نیوالی جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں گی مگر ہم اس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔واضح رہے کہ اس موقع پر مر کزی سابق وائس چےئر مین حامد خان ایڈ وکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close