اسلام آباد

فوج پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، پی ٹی آئی ملک میں فساد چاہتی ہے، عابد شیر علی

اسلام آباد: وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہمیں فوج پر سیاست نہیں کرنی چاہیے جبکہ تحریک انصاف ملک میں فسادچاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں لوڈشیڈنگ وہاں ہو رہی ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے جبکہ کے پی کے289فیڈرز پر بجلی چوری ہو رہی ہےجس کے باعث 110فیڈرز پر لائن لاسز ہیں، ہم بجلی چوری ہونے والے فیڈرز پر18سے20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کے پی کے حکومت گرڈ سٹیشنز کے لئے زمین بھی نہیں دیتے حالانکہ ہم نے ایک گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لئے کے پی کے حکومت کو پیسے بھی دیئے لیکن ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود بھی زمین نہیں ملی۔ ہمیں فوج کے اوپر سیاست نہیں کرنی چاہئیے لیکن پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ملک میں فساد ہو، یہ سوشل میڈیا کا استعمال کر کے فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close