اسلام آباد

عالمی عدالت میں ہمارا وکیل ٹھیک نہ ہونے کا تاثر غلط ہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں حکم امتناع کوئی بڑی بات نہیں جب کہ ہمارے وکیل کے ٹھیک نہ ہونے کا تاثر غلط ہے کیونکہ وکیل نے کیس بہت اچھا پیش کیا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے سزا یافتہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف نے قونصلر رسائی پر صرف رائے کا اظہار کیا ہے جب کہ عدالت کے سامنے ہمارا مؤقف ہے کہ قونصلر رسائی میں سیکیورٹی بہت ہی اہم وجہ ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے کلبھوشن سے متعلق پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، عبوری فیصلے میں حکم امتناع کوئی اتنی بڑی بات نہیں، اپیل پر زیادہ تر کیسز میں حکم امتناع مل جاتا ہے، ہماری عدالتوں میں بھی نظرثانی کی اپیل پر ایسے ہی ہوتا ہے، عالمی عدالت نے کہا ہے کہ جب تک فیصلہ نہیں ہوجاتا سزائے موت پر عمل نہ کیا جائے لیکن اس فیصلے کے بعد یہ کہنا کہ ہمارا وکیل ٹھیک نہیں ہے بالکل غلط تاثر ہے، ہمارے وکیل نے عالمی عدالت انصاف میں بہت اچھا کیس پیش کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close