اسلام آباد

مسلح افواج اور سیاسی شخصیات کیخلاف 400 سے زائد قسم کا توہین آمیز مواد غیر ملکی آئی پی سے اپ لوڈ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد ایف آئی اے کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیاسی شخصیات کیخلاف 400 سے زائد قسم کا توہین آمیز مواد غیر ملکی آئی پی سے اپ لوڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ایف آئی اے اسلام آباد یونٹ نے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے شر پسند عناصر اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را سمیت مختلف عالمی ایجنسیوں کے ایجنٹ بھارت، روس، کینیڈا، برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستانی فورسز کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ توہین آمیزیہ مواد جعلی آئی پی ایڈریس سے اپ لوڈ ہورہا ہے، شر پسندوں نے ملک بھر میں ہزاروں نوجوانوں کے جعلی ناموں سے اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں، جن کے ذریعے منفی پیغامات، جعلی تصاویر اور ممنوعہ لٹریچر بھی شیئر کیا جارہا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ان شرپسندوں کو ٹریس کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور لوکیشن معلوم کرنے کیلئے ریڈار سے بھی مدد لی جا رہی ہے، جبکہ 4 گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔

دریں اثنا ایف آئی اے کے ترجمان کاکہنا تھا اس نیٹ ورک کے پیچھے کالعدم تنظیموں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ مزیدبرآں ذرائع نے دعویٰ کیاکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کرنیوالے 633 سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی ہے، پھر اسے تین درجوں میں تقسیم کردیا گیا ہے اور پہلی کیٹیگری میں شامل 133 افراد کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جبکہ بعض سے پوچھ گچھ بھی شروع کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close