اسلام آباد

غیر ملکی فنڈنگ چھپانے والی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی امداد لے کر چھپانے والی این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی امداد چھپانے والی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور نامزد این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

چیف کمشنر آفس کے مطابق رفاعی کاموں کے لئے ایک ہزار 427 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں لیکن اب تک کسی بھی این جی او نے بیرونی امداد کی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور اسی وجہ سے رواں برس 471 این جی اوز کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاچکی ہے۔

لیبر ڈیپارنمنٹ کے مطابق این جی اوز بیرون ملک سے آنے والی کتنی فنڈنگ لیتی ہیں اس کا کوئی حساب نہیں اور منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے کہاں جاتے ہیں اس کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں، اب  تمام این جی اوز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور بہت جلد کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close