اسلام آباد

حکومت نے اپنی ناکامی چھاپنے کے لئیے قرضوں پر قرضے لئیے

اسلام آباد : حکومت برآمدات کو بڑھانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ٹیلی فون والی سرکار ہے، آج حکومت نے عام آدمی کو 91 ہزار مزید مقروض کر دیا، حکومت کا چلانے کا فن اور طریقہ سمجھ نہیں آرہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سرکاری دفتر میں سرکاری افسر کام کرنے کے لئیے تیار نہیں ہے۔ ملک کی معیشت کے چہرے کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے۔ پاکستان کا جو نیرو ہے، وہ چور کی بانسوری بجا رہا ہے۔ عمران خان کو حکومت کا چلانے کا فن اور طریقہ سمجھ نہیں آرہا۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت برآمدات کو بڑھانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ 2021 میں برآمدات کی سطح وہی ہے، جو 2018 میں چھوڑ کر گئے تھے۔ 2021 میں بیروں سرمایہ کاری 2018 کی نسبت کم ہے۔ حکومت نے اپنی ناکامی چھاپنے کے لئیے قرضوں پر قرضے لئیے ہیں۔

ن لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ آج حکومت نے عام آدمی کو 91 ہزار مزید مقروض کر دیا ہے۔ عمران خان نے 16 ہزار ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔ اگلی حکومت ان قرضوں کو اتارنے کے لئیے سرائے پل سے گزرے گی۔ گلگت بلتستان کے جو منصوبے تھے، ان کے فنڈز کو روکا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آنٹی سی پیک منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ لگ رہا ہے کہ اس حکومت کو سی پیک منصوبے کو روکنے کے لئیے بنایا گیا تھا۔ یہ حکومت ٹیلی فون والی سرکار ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close