Featuredاسلام آباد

پرویز خٹک کا بیان ناگوار، شرم ناک اور پستی کی نئی گہرائی ہے

اسلام آباد: فرحت اللہ بابر نے پرویز خٹک کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان ناگوار، شرم ناک اور پستی کی نئی گہرائی ہے

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان کا مطلب ہے کہ ہم ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتے چلے جا رہے ہیں۔

پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دین کے معاملے میں لوگ جذبے میں آجاتے ہیں، ہر کوئی اپنی سوچ رکھتا ہے، سیالکوٹ میں لوگ اکھٹے ہوئے اوراسلام کا نعرہ لگا اورجذبے میں آگئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ایسا نہ ہو اگلے جہاں میں میرا ہاتھ اور نیب کا گریباں ہو، پرویز خٹک

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ جب آپ لوگ کالج میں ہوتے تھےتوکتنا جذبہ ہوتا تھا، بچوں میں لڑائیاں بھی ہوتی ہیں قتل بھی ہوتے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ میڈیا صرف تنقید کرتا ہے غلط بیانات سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close