اسلام آباد

کرپشن کے گارڈ فادر سے پاکستان کی جان چھڑانے کیلئے اگر میں نااہل ہو جاوں تو یہ چھوٹی قیمت ہے، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ سوچتے ہیں کہ میں آگ کے ساتھ کھیل رہا ہوں اور نااہل ہو جاوں گا ،انہیں بتا  دوں کہ کرپشن مافیا کے گارڈ فادر سے پاکستان کی جان چھڑانے کے لیے یہ بہت چھوٹی قیمت ہوگی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے کیس کی تحقیقات چاہے سپریم کورٹ کرلے یا پھر جے آئی ٹی بنا لی جائے ،وہ جو بھی کرنا چاہیں مگر میرا چیلنج ہے کہ وہ اسی نتیجے پر پہنچیں گے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے لندن فلیٹ 1983ءمیں لیے اور ان پر ٹیکس بھی ادا کیا اور اس فلیٹ کو 2003ءمیں بیچ دیا اور اس سے حاصل ہونے والے پیسے بینکوں کے ذریعے واپس منگوائے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بنی گالا خریدنے کے لیے وہ ہی پیسے استعمال کیے جو لندن فلیٹ بیچنے کے بعد موجود تھے ۔عمران خان نے کہا کہ میں نے 20سال برطانیہ میں ٹیکس ادا کیا اور میں 1981ءسے پاکستان میں ٹیکس ادا کر رہا ہوں اور آج تک مجھے ایک بھی ٹیکس نوٹس موصول نہیں ہوا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ۔تحریک انصاف کے سربراہ نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کی ٹیکس چوری ،منی لانڈرنگ اور قطری خط کے معاملے پر جھوٹی گواہی کو پکڑ لے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close