اسلام آباد

جے آئی ٹی کے لیٹر لیک کر کے شریف خاندان کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے لیٹر لیک کا شریف خاندان کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، سپریم جوڈیشل اکیڈمی میں ایمبولنس جانے کی خبریں چلوا کر میڈیا پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ حسین نواز یا صدر نیشنل بینک سعید احمد کی طبعیت خراب ہوگئی ہے۔ اس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ حسین نواز یا سعید احمد دونوں سوالات کے جواب نہیں دے رہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو کچھ مانگا، شریف فیملی نے فراہم کیا، عمران خان نے وزیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگائے، وزیراعظم نے قانونی حق کے باوجود کوئی استثنیٰ نہیں لیا۔ عمران خان وزیراعظم پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں اور خود عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے، فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو بار بار بلایا گیا، ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ نے بلایا، عمران خان پیش نہیں ہوئے، آج عدالتوں میں تین آوازیں لگیں مگر عمران خان پیش نہ ہوئے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ کیوں جواب دوں یہ پبلک کا پیسا نہیں ہے، نوازشریف سے تین نسلوں کا حساب لینے والے کا یہ طرز عمل ہے۔ غلط الزام لگایاگیاکہ حسین نواز کا جواب مسترد کردیا گیا، طارق شفیع کو اتنا دھمکایاگیا کہ وہ کمرہ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close