اسلام آباد

روزے کی حالت میں 6 گھنٹے تک سوالات کے جواب دئیے، حسین نواز

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ روزے کی حالت میں مسلسل6گھنٹے تک جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دئیے، آئی ٹی جب بلائے گی میں دوبارہ آﺅں گا،مزید سوالات پوچھے گئے تو میں مزید جوابات دوں گا۔ قانون کے احترام پر یقین رکھتا ہوں مگر تحقیقات کے دوران کسی کا رویہ ٹھیک نہ ہوگا تو وہ امید نہ رکھیں کہ عدالت نہیں جاﺅں گا۔ وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے حسین نواز پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ جے آئی ٹی کے ارکان نے مسلسل6گھنٹے تک ان سے سوالات کئے ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جواب دینے کے بعد انہوں نے اپنا بیان قلمبند کرایا، سپریم جوڈیشل اکیڈمی سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور جو جو سوالات جے آئی ٹی نے پوچھے ان کے جوابات دے دئیے ہیں، تمام دستاویزات بھی فراہم کردی گئی ہیں ۔ میرے والد یا مجھ پر کوئی غلط چیز ہم پرثابت نہیں ہو سکے گی، ہم قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں ، یہ قانون کا احترام ہی ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہا ہوں ، جے آئی ٹی جب جب بلائے گی تو میں حاضر ہوں گا ۔جو مجھ سے پوچھا گیا میں نے اس کا جواب دیا ۔قانونی حقوق سے ہٹ کر کوئی کاغذ نہیں پیش کیا ۔ کچھ لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات موجود ہیں ، ان کے شکوک و شبہات دور کرنے کے لئے ہر بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close