Featuredاسلام آباد

موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد: شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا جس میں سردیوں کی چھٹیاں آگے بڑھانے سے متعلق وزارت صحت کی تجاویز

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر میں چھٹیوں سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری ویکسی نیشن متاثر ہو سکتی ہے۔

شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غورہو گا کیونکہ وزارت صحت نے سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پر ھیں : سردیوں میں بجلی کے زیادہ استعمال پر صارفین کومراعاتی پیکیج دینے کا فیصلہ

آج شام ساڑھے 5 بجے ہونے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وزارت تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس طویل ہونے کی صورت میں وزرائے تعلیم کا اجلاس کل منتقل ہو سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close