اسلام آباد

مشترکہ مفادات کونسل کا مارچ میں مردم شماری نہ کرانے کا فیصلہ، آئندہ اجلاس 25 مارچ کو طلب

اسلام آباد : مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کرانے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے آئندہ اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں مردم شماری، ایل این جی سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مردم شماری مارچ میں نہ کرانے اور ضرب عضب کے بعد اس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایل این جی کے معاملے پر رپورٹ کیلئے کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا آئندہ اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close