اسلام آباد

حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد: حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی پیشی کے موقع پر مبینہ تصویر سامنے آگئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تفتیش کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی پیشی کے وقت کی تصویر سامنے آگئی ہے۔ منظر عام پر آنے والی تصویر سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسین نواز ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ایک ٹیبل پڑا ہے جس پر انہوں نے اپنی فائلز اور ایک پنسل رکھی ہوئی ہے، پیشی سے قبل حسین نواز کو  اڑھائی گھنٹے تک انتظار کروایا گیا  اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ تصویر حسین نواز کے انتظار کے دوران بنائی گئی تھی۔ اسی دن حسین نواز سے چار گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی اور تفتیش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دبے الفاظ میں جے آئی ٹی کے ارکان کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ایسے رویے پر میں سپریم کورٹ نہیں جاوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close