اسلام آباد

اپنی سیاست کو بچانے کی خاطر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے جبکہ میں نے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیو ز کے پروگرام’’نیاپاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کلچر میں مفاہمت کی سیاست نہیں بلکہ دما دم مست قلندر ہوتا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ مفاہمت کی سیاست کی اور ن لیگ کے ساتھ مل گئی ، جس وجہ سے میں نے پیپلزپارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی کی سیاست ہی نہیں بلکہ اپنی سیاست بھی بچانی ہوتی ہے ۔ جہاں جہاں سے موقع ملے گا ن لیگ کا راستہ روکیں گے۔ میں اکیلی ن لیگ کا راستہ روک نہیں سکتی تھی اس لیے تحریک انصاف میں شامل ہو ئی تا کہ ن لیگ کا راستہ روک سکوں ، تحریک انصاف نے اسی معاشرے سے بہتر لوگ تلاش کرنے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close