اسلام آباد

عمران خان بھی قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست پر شیخ پا ہوگئے

اسلام آباد: چیمئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست پر عمران خان بھی سیخ پا ہو گئے ہیں اور انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ اس وقت تک پاکستانی کرکٹ بہتر نہیں ہو سکتی جب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین میرٹ پر نہیں لگایا جائے گا اور تب تک ہم اسی طرح کی شکست سے ہونے والی مایوسی کا سامنا رہے گا ۔عمران خان نے اپنے دیگر ٹویٹس میں گورننگ باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ان کا کہناتھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن شرمناک شکست تکلیف دہ ہے،جب تک پاکستان کرکٹ کا اسٹرکچر ٹھیک نہ ہوا تو اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ چیمئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 124رنز سے شکست دیدی ہے ،جبکہ قومی ٹیم صرف 164رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور دوسری جانب باولرز کو بھی خوب ٹھکائی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ فیلڈنگ میں بہت سی خامیاں دیکھنے میں آئیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close