اسلام آباد

افغانستان پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے اپنے اندرونی حالات بہتر کرے، سرتاج عزیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں28ممالک کے نمائندے شریک تھے اس موقع پر بھی کابل نے پاکستان پر الزامات لگائے ہیں، افغانستان الزام تراشی کی بجائے اپنے اندرونی حالات بہتر کرے۔طالبان کے ساتھ افغان حکام کے مذاکرات خوش آئند ہیں، چین امریکہ اور پاکستان نے مل کر افغانستان کو طالبان سے مذاکرات کا راستہ فراہم کیا تھا، اب افغانستان طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں خود آگے بڑھے پاکستان اپنے ذرائع کے ساتھ اس کے ساتھ تعاون کرے گا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہورہی، افغانستان کے اندرونی حالات خراب ہیں اور پاکستان پر الزامات عائد کرنے کی روش اختیار کئے ہوئے ہیں ،پا کستان نیک نیتی کے ساتھ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے مگر کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان اور افغانستان کے معاملات ٹھیک نہ ہوں۔ پاکستان کی جانب سے سپیکرقومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمنٹرینز کا وفد افغان حکام سے ملاقات کے لئے گیا،ہم ابھی بھی افغان حکام سے مذاکرات کے لئے رابطے میں ہیں جبکہ آج کور کمانڈرز نے بھی کابل کو حالات بہتر بنانے کے لئے معاونت کی پیش کش کی ہے۔ہم افغانستان کے ساتھ فوجی اور سیاسی تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں۔افغانستان کا طالبان کو بات چیت کا موقع دینا مثبت قدم ہے ۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ طالبان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے لیکن پاکستان سے طالبان کا صفایا ہو چکا ہے، پاکستانی وفد طالبان کے دھڑوں سے رابطے کے لئے ان کے قطر آفس کا استعمال کر سکتا ہے۔ لیکن اس سارے عمل کی کامیابی کے لئے افغانستان کو خود ہی آگے بڑھ کر قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close