Featuredاسلام آباد

پاکستان میں اومیکرون کے کیسز بڑھ رہےہیں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ سیٹر کے سربراہ اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی

پریس کانفرنس میں اسد عمر نے کہا اومیکرون دنیا میں تیزی سے پھیل رہاہے، اومیکرون سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن بہت اہم ہے۔

این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اومی کرون جنوبی افریقہ سے پھیلنا شروع ہوا، اب پاکستان میں بھی اومیکرون کے کیسز بڑھ رہےہیں، اس ویرینٹ کی رفتار بہت تیز ہے، عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریزکریں، ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے بعدامریکا،برطانیہ میں بھی اومی کرون تیزی سے پھیلا، جنوبی افریقہ میں اسپتال جانیوالےمریضوں کا700فیصد لوگوں کا اضافہ ہوا جبکہ امریکا اور برطانیہ میں تقریب 300فیصد لوگ اسپتال گئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کرونا کیسز کی تعداد اضافہ، اسد عمر کی عوام سے بڑی اپیل

جنوبی افریقہ کی نسبت امریکا،برطانیہ میں ویکسینیٹڈافرادزیادہ ہیں، جن لوگوں نے ویکسینیشن کرائی ہے ان کو اس بیماری کا خطرہ کم ہے۔

پاکستان کیلئے سب سے اہم پیغام یہی ہے کہ ویکسینیشن فوری کرائیں، 12سال سے اوپر تک ویکسینیشن کی اجازت دی ہے اومی کرون کیسزسامنے آنے پرشرح 8.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بڑےشہروں میں رہنےوالوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتاہے، صرف 60فیصد کیسز کراچی اور لاہور ان دو شہروں سے آرہےہیں ، ایک ڈوز لگائی ہے اور دوسری ڈوز کا وقت آگیا ہے تو فوراً لگوائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close