اسلام آباد

کرکٹ لیجنڈز ویون رچرڈز اور آئن چیپل کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: کرکٹ لیجنڈز ویون رچرڈز اور آ ئن چیپل نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں خود کو زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں نے سابق کرکٹ کپتان اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی اور  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے آئن چیپل نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے ، ہم اسلام آباد میں خود کو زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں ۔سر ویون رچرڈز نے اس موقع پر کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بلاخوف پاکستان آنا چاہیے ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانی پر امن اور کرکٹ سے پیار کرنے والے لوگ ہیں ، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اپنا کردارادا کریں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close