اسلام آباد

پاکستان نے بھارت کا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بےنقاب کردیا

لاہور: پاکستان نے بھارت کی جانب سے کیے جانے والے جھوٹے پراپیگنڈے کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان  شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران دو ملاقاتیں ہوئیں تھیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان دو ملاقاتیں ہوئیں اور بھارتی میڈیا اس حوالے سے جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہاہے ۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور چینی صدر کے درمیان مختلف امور پر گفتگو کی گئی تھی ۔دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان چین کو عظیم دوست کے طور پر اہمیت دیتاہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جارہاتھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے دو چینی شہریوں کی موت کے باعث چینی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران نوازشریف سے ملاقات نہیں کی تاہم پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کے اس جھوٹے پراپیگنڈے کا پردہ فاش کر دیا گیاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close