اسلام آباد

چند لمحوں کی خوشی کو بھی حکومت کے ناقص انتظامات نے غارت کردیا

اسلام آباد: حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مری کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت سیاحوں کی مدد کریں، حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا سانحہ مری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مری میں سیاحت کے لئے آنے والے خاندانوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے، متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں، قدرت کی جانب سے دئے گئے موسم میں چند لمحوں کی خوشی کو بھی حکومت کے ناقص انتظامات نے غارت کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مری کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت سیاحوں کی مدد کریں، حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close