اسلام آباد

2018ء کے عام انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر 80 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سال عام انتخابات میں ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر 80 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخابی سامان کی خریداری کے لئے ٹینڈر نوٹس جاری کردیا ہے، جس کے تحت انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 80 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور ہر انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 4 کیمرے لگائے جائیں گے، جب کہ ایک کیمرہ پولنگ اسٹیشن کی راہداری اور 3 کیمرے پولنگ بوتھوں پر نصب ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 80 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ آئی پی ڈے اینڈ نائٹ ویژن کیمرے، 20 ہزار ریکارڈنگ ڈیوائسز،20 ہزار یوپی ایس اور مانیٹرنگ ڈسپلے بھی خریدی جائیں گی۔ ٹینڈر نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن ایک لاکھ 30 ہزار بیلٹ باکس، 15 لاکھ 38 ہزار پلاسٹک سیلز اور 2 لاکھ 91 ہزار فولڈ ایبل اسکرینڈ آف کامپارٹمنٹس بھی خریدے گا، جب کہ انتخابی مواد کی خریداری کے لئے پیشکشیں انکم سیلز ٹیکس شعبوں سے رجسٹرڈ فرموں اور سپلائرز مینو فریکچرزسے مانگی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close