Featuredاسلام آباد

ویکسین شدہ افراد میں موت کی شرح

اسلام آباد: نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین شدہ افراد میں موت کی شرح غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے

دنیا کو تقریباْ دو سال سے زائد عرصے سے کورونا وبا نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور اب تک یہ وائرس لاکھوں افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے۔

بیماری کی روک تھام کے مرکز سی ڈی سی کی ریسرچ کے مطابق ویکسین کورونا کو روکنے میں انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے۔

تحقیق کے مطابق امریکا بھر میں بارہ لاکھ سے زائد ویکسین شدہ افراد میں سے صرف ایک سو پچاسی افراد میں دوبارہ کورونا سے شدید متاثر ہوئے اور ان میں سے چھتیس افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : جرمنی: جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ 5 افراد کی جان لے گیا

ریسرچ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسین لگانے والے افراد کا کورونا کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کا امکان چودہ گنا کم ہوتا ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بوسٹر شاٹ دیگر دو شاٹس کے مقابلے میں زیادہ تحفظ فراہم کرسکے ہیں، ان کے مطابق اسپتالوں میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جب کہ ویکسین شدہ افراد کی داخل ہونے کی تعداد کم ہے۔

کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف تیارکردہ ویکسین کی آزمائش رواں ماہ کے اختتام تک شروع کردی جائے گی جس کے مثبت نتائج آنے کی توقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close