اسلام آباد

وزیراعظم کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی، سیکیورٹی اتنظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی، اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 25 سو جوان سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پندرہ جون کو جوڈیشل اکیڈمی میں وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کو پیشی کے موقع پر بلیو بک کے مطابق سیکیورٹی فراہم ہوگی، پولیس، ٹریفک پولیس، اسپشل برانچ، ایف سی اور رینجرز کے2500 جوان ڈیوٹی انجام دیں گے، جوڈیشل اکیڈمی کے گرد عمارتوں پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ حفاظتی انتظامات، سیکیورٹی اور آپریشنز ڈویژن پولیس کے حوالے ہوگی۔ جمعرات کو جوڈیشل اکیڈمی کی جانب عام افراد کا داخلہ بند ہوگا، جبکہ میڈیا کو جانے کی اجازت ہوگی یا نہیں اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close