اسلام آباد

نئے چئیرمین نیب کے انتخاب پر مسئلہ اپوزیشن کا نہیں پیپلزپارٹی کا ہے

اسلام آباد : نئے چئیرمین نیب کے انتخاب میں پیپلز پارٹی رکاوٹ ہے

جمعیت علماء اسلام نے پیپلز پارٹی کو نئے چئیرمین نیب کا نام تجویز کرنے میں روکاٹ قرار دے دیا ہے۔

جے یو آئی کی رہنماء اور متحدہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی رکن شاہدہ اختر علی سے سوال کیا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے نام کیوں نہیں بھجوائیں جارہے؟

انہوں نے کہا کہ مسئلہ اپوزیشن کا نہیں پیپلزپارٹی کا ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے تاحال نام فراہم نہیں کیا گیا۔ ن لیگ، جے یو آئی اپنا نام فائنل کرچکی ہے، بس پیپلز پارٹی کا انتظار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا تھا کہ جلد از جلد چئیرمین نیب کیلئے نام ایوان صدر بھجوائیں گے۔ نئے آرڈیننس کے مطابق جب تک نیا چئیرمین نیب نہیں آئے گا تو یہی چئیرمین نیب کام جاری رکھے گا۔ موجودہ چئیرمین نیب پر بہت اعتراضات ہیں۔

شاہدہ اختر علی نے مزید کہا کہ حکومت اگر نیا چئیرمین نیب لانا چاہتی ہے تو وہ ایک دن میں لاسکتی مگر حکومت تاخیر کا شکار کر رہی ہے۔ حکومت کی نیت پر شک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close