Featuredاسلام آباد

جو لوگ کہتے ہیں حکومت جارہی ہے عقل ان کا ساتھ چھوڑ گئی ہے

اسلام آباد:  ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا بڑا شور ہے، کابینہ میں اس سے متعلق ابھی کوئی تجویز نہیں آئی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ او آئی سی کے لیے 22 مارچ سے سڑکیں بند ہوں گی، مسلم ممالک سے وفود 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم او آئی سی کے ارکان سے خود رابطے میں ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانی دے کر دہشت گردوں کو شکست دی، لاہور انار کلی میں دہشت گردی ہوئی، اسلام آباد میں 2 دہشت گرد مارے گئے، حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے بات میں افغان طالبان نے پل کا کردار ادا کیا، کالعدم ٹی ٹی پی کی شرائط قبول نہیں کی جاسکتی تھیں، افغان طالبان نے این ڈی ایس، را اور 42 فورسز کو شکست دی، دہشت گردی کی ایک وجہ سی پیک کا راستہ روکنے والی قوتیں ہیں۔

انہوں نے کیا کہ جو لوگ کہتے ہیں حکومت جارہی ہے عقل ان کا ساتھ چھوڑ گئی ہے، اپوزیشن کی غلطی سے جمہوری نقصان ہوا تو ان کا ہی نقصان ہوگا، داسو اور بھاشا ڈیم کا راستہ روکنے کے لیے دہشت گردی کی گئی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے مارچ کی تاریخ 24 یا 27 کرلیں، اگر آپ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو آپ کو ہاتھ میں لیں گے، ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا بڑا شور ہے، کابینہ میں اس سے متعلق ابھی کوئی تجویز نہیں آئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close