اسلام آباد

نواز شریف صرف شیر ہی نہیں بلکہ شیردل بھی ہیں، مریم نواز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیر نواز شریف صرف شیر ہی نہیں بلکہ شیر دل بھی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم  کی صاحبزادی مریم نوازنے وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نوازشریف صرف شیر ہی نہیں بلکہ شیر دل بھی ہیں۔

اس سے قبل مریم نوازنے وزیراعظم ہاؤس میں پیشی سے قبل ان کی لی گئی تصویرشئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم کو ان کے ساتھیوں نے رخصت کیا جس میں وہ خاصے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج جے آئی ٹی میں پیش ہوکرتاریخ رقم کردی اورمخالفین کو بھی خوش آئند مثال کی تقلید کرنی چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close