Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے اہم گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چین میں سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں ہوئیں

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم آج چین کے صدر کی جانب سے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی آج شام کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

 چین کے سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی ٹیم پہلی مرتبہ شریک ہوئی، پاکستان کی ٹیم کا چین کے عوام کی جانب سے والہانہ خیرمقدم کیا گیا، پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے لئے محبت کے اظہار پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کے پی میں جے یو آئی کی جیت پر مایوسی ہوئی : فواد چوہدری

فواد چوہدری نے بتایا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی تھنک ٹینکس سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے زور دیا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، امریکہ اور چین کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے مزید گفتگو ہوگی، آج وزیراعظم سے پاکستان کے اقتصادی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close