اسلام آباد

یہ سب لوگ پہلے دن سے عمران خان کی مخالفت میں اکٹھے ہیں

پی ڈی ایم کا مؤقف ایک روز کچھ اور دوسرے روز کچھ  ہوتا ہے، جب ہم ان کے جرائم کو روکنے کی بات کریں تو متحد ہوجاتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پیٹ پھاڑ کر زرداری سے قوم کے لوٹے ہوئے پیسے نکلوانے تھے، یہ سب لوگ پہلے دن سے عمران خان کی مخالفت میں اکٹھے ہیں، پی ڈی ایم کا مؤقف ایک روز کچھ اور دوسرے روز اور ہوتا ہے، اپوزیشن کو سینیٹ میں بدترین شکست ہوئی، اپوزیشن متحد ہوکر آجائے انہیں شکست ہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کو خطرات ہوں تو وہ اکٹھے ہوجاتے ہیں، اپوزیشن کی آج کی ملاقات بدترین شکست کا نتیجہ ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول رہنما ہیں، ن لیگ سینٹرل پنجاب اور پیپلز پارٹی سندھ کی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ اکٹھے ہو کر ہمیں شکست دیدیں گے، چین کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پی ڈی ایم تحریک کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے، اپوزیشن ایک جرائم پیشہ افراد کا گینگ ہے، جب ہم ان کے جرائم کو روکنے کی بات کریں تو متحد ہوجاتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ملاقاتوں سے ہمیں فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن کو اگلے الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے، وزیراعظم نے فارن پالیسی کا محاذ سنبھالا ہوا ہے، فارن اور داخلہ پالیسی میں پاکستان آگے جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close