کشمیر

پاک فوج کنٹرول لائن پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے، مسعود خان

مظفرآباد: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے وزیراعظم راجہ فاروق خان نے گزشتہ روز ملاقات کی، تعمیر و ترقی، میرٹ کی بالادستی، شفافیت، احتسابی عمل، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ فاروق خان نے صدر ریاست کو بتایا کہ تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لیکر شریعت اپیلٹ بینچ کے قیام کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست کے تمام اداروں میں میرٹ کی بالا دستی یقینی بنائی جائے گی۔ گڈگورننس کے لئے احتسابی عمل شفاف اور غیرجانبدارانہ ہونا ضروری ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے برما کے مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close