کشمیر

مسئلہ کشمیر پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے، مسعود خان

نیویارک: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں مظالم پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ وزیراعظم پاکستان ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرینگے۔ اقوام عالم کشمیر کے مسئلہ پر توجہ دے۔ بھارت آج بھی کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔ نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار مسعود کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تشریف لائے ہیں۔ مسئلہ کشمیر اٹھانا اس لئے بھی ضروری ہے۔ دوسرے عالمی معاملات بھی ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کو اٹھانا اس لئے ضروری ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری جاری ہے اور بھارت نے پورے مقبوضہ کشمیر کو قتل گاہ بنا دیا ہے۔ جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جس طرح کا عسکری توازن ہے وہ جوہری ہو یا روایتی وہ بہت ہی خطرناک ہے اور اس سے بہت خطرناک جنگ چھڑ سکتی ہے اور اس کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close