کشمیر

آزادی کشمیر کی جدوجہد ہرقیمت پہ جاری رہیگی، مسعود خان

مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ کشمیری منزل کے حصول تک اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کشمیری بھی دنیا کے دیگر لوگوں کی طرح آزادی کے ماحول میں ضرور سانس لیں گے، ہم اس آزادی کے لئے گزشتہ 70سال سے انتظار کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلامی کانفرنس تنظیم کے کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ ہم اسلامی تعاون تنظیم کے شکر گزار ہیں جو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close