کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں پرامن صورتحال نہیں ہے، عمر عبداللہ

سرینگر:  جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کے اُس بیان، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں حالات پُرامن ہیں، کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں صورتحال اب بھی پرامن نہیں ہے۔ اس دوران انہوں نے محبوبہ مفتی کو پہلی بار ٹویٹ کرنے پر اُن کا خیرمقدم کیا۔ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی کا بیان ایسے وقت میں آیا جب اُن کے کابینہ کا وزیر ایک عسکری حملے میں بال بال بچ گیا جبکہ اس حملے میں تین عام شہریوں کی موت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ دعویٰ تضاد کے مترادف ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ وزیر اعلیٰ کا یہ دعویٰ محض چند روز بعد اُس وقت سامنے آیا جب اُن کا ہی ایک وزیر ایک حملے میں بال بال بچ گیا۔ عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کو پہلی بار اپنا پہلا ٹویٹ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close