کشمیر

سانحہ گیاری سیکٹر کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

فتح پور : دنیا کے سرد ترین اور بلند ترین محاذ جنگ سیاچن گلیشیئر کے گیاری سیکٹر کے سانحہ کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی۔ وطن کے محافظوں نے دھرتی کی حفاظت کا حق ادا کردیا۔ 4 برس قبل دنیا کے سرد ترین اور بلند ترین محاذ جنگ سیاچن گلیشیئر کے گیاری سیکٹر میں تعینات پاک فوج کے ایک دستے پر مورخہ 7 اپریل 2012ءکو ایک برفانی تودہ گرنے سے 129 فوجی جوانوں اور 11 سویلین افراد سمیت 140 افراد اس کے نیچے دب گئے تھے جنہیں پھر پاک فوج نے پونے دو ماہ بعد شہید ڈکلیئر کردیا۔ پھر ان شہداءکی تلاش کیلئے بھی پاک فوج نے دنیا کی تاریخ کا سب سے مشکل ترین ریسکیو آپریشن کیا۔ دنیا بھر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ترقی یافتہ ترین ممالک کی ٹیمیں بھی شہداءکے جسد خاکی کی تلاش کے کام کو ناممکن قرار دے کر واپس چلی گئیں مگر پاکستان آرمی نے ایک بار پھر ناممکن کو ممکن کردکھایا اور تمام شہداءکو تلاش کرکے ان کی تدفین کروائی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close