کشمیر

مظفر آباد سے میرپور تک موٹروے بنانے ،ہسپتال کی تعمیر کا اعلان ، دھرنوں کی نہیں ملکی ترقی کی سیاست کرتے ہیں: وزیر اعظم

کوٹلی ستیاں: وزیر اعظم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں بڑا ہسپتال اور مظفر آباد سے میرپور تک موٹروے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دھرنوں کی سیاست نہیں کرتے بلکہ ملکی ترقی کی سیاست کرتے ہیں۔
کوٹلی ستیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مظفر آباد سے میرپور تک بہترین موٹر وے بنائی جائے اور کوٹلی ستیاں کو اس سے ملایا جائے جبکہ دریائے جہلم پر کئی پل بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی ساری بڑی سڑکوں کی کارپٹنگ کا حکم دیتا ہوں جبکہ ایک بڑا ہسپتال بنانے کا بھی اعلان کرتاہوں، کہوٹی سے کلیاری تک سڑک کو بھی مکمل کیا جائے گا۔ لوگو! اس کے علاوہ بھی کوئی سڑک بنانی ہو تو مجھے آج ہی بتادو، میں ساری سڑکیں بنوادوں گا ۔ کسی علاقے میں بجلی نہیں ہے یا گیس نہیں ہے تو میں ان لوگوں کو بجلی و گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صبر و تحمل سے کام لوں گاحالانکہ میرے دل میں بہت سی باتیں ہیں لیکن میں یہاں کسی کے خلاف بولنے یا کسی کی کردارکشی کرنے نہیں آیا، ہم جھوٹ اور دھرنوں کی سیاست نہیں کرتے بلکہ ترقی کی سیاست کرتے ہیں ۔ 2013 میں ملک کی ترقی اور غربت کے خاتمے کا خواب لے کر آئے ۔ میں اس پاکستان کا خواب دیکھتا ہوں جس میں صرف بڑے شہروں میں نہیں بلکہ دور دراز علاقوں میں بھی سہولیات میسر ہوں تین سال پہلے پاکستان میں ہر جگہ لوڈشیڈنگ تھی اور مظاہرے ہورہے تھے لیکن آج حالات یکسر مختلف ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ کے شہدا کو سلام پیش کرتاہوں اور انشااللہ ایک سال کے اندر ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم ہوجائے گی ہماری حکومت آنے کے بعد کراچی کا امن بحال ہوچکا ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی بنانے کے کارخانے لگائے جارہے ہیں ۔ ترقیاتی منصوبوںمیں 100 ارب روپے سے زائد کی بچت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close